بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے شیڈول میں اچانک بڑی تبدیلی 

Aug 10, 2024 | 20:24:PM
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے شیڈول میں اچانک بڑی تبدیلی 
کیپشن: بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے شیڈول میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے،پی سی بی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 13اگست کو لاہور پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق  بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو پہلے 17اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا، پی سی بی نے بنگلہ دیش بورڈ کو ٹیم پہلے بھیجنے کی پیشکش کی تھی،ڈھاکہ کے حالات کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم کو وہاں پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا,بنگلہ دیش ٹیم قذافی سٹیڈیم لاہور میں 3دن پریکٹس کے بعد اسلا م آباد جائے گی۔

پاکستان بنگلہ دیش سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ میں 30اگست کو کراچی میں مدمقابل ہوں گے۔

سی اوا و پی سی بی سلمان نصیر نے کہاکہ کھیل صرف جیت ہار کا نام نہیں ہے یہ دوستی بھی ہے،ہم چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش ٹیم کو ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کا مناسب موقع مل سکے،ہمیں خوشی ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہماری پیشکش قبول کرلی۔ 

سی ای او بی سی بی نظام الدین چودھری نے کہاکہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اضافی ٹریننگ سہولت کی وجہ سے ٹیم کو بہتر تیاری ملے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے کووڈ  19 کے دوران اپنی ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے دوروں پر بھیجی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کب جاری کیا جائے گا؟ جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو میں اہم عندیہ دیدیا