فخر پاکستان ارشد ندیم پیرس سے استنبول پہنچ گئے 

Aug 10, 2024 | 20:37:PM
فخر پاکستان ارشد ندیم پیرس سے استنبول پہنچ گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فخر پاکستان جیولین تھرو کی دنیا کا چیمپئن  ارشد ندیم کی وطن واپسی کا سفر جاری ہے، فی الوقت وہ پیرس سے استنبول پہنچ چکے ہیں اور کچھ دیر میں پاکستان کیلئے اُڑان بھریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والا ارشد ندیم اس وقت وطن واپس آرہے ہیں، قوم کو ان کے آنے کی بے صبری سے انتظار ہے، ارشد ندیم اس وقت پیرس سے ترکیہ کے شہر  استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

 چیئر مین ساوتھ ایشین اتھلیٹکس میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی ارشد ندیم کے ہمراہ ہیں، ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ ہیں، لاہور ائیر پورٹ پر ارشد ندیم کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا ،اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیدار اپنے ہیرو کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر(ر) وجاہت حسین ساہی ائیر پورٹ پر ارشد ندیم کا استقبال کریں گے،سپورٹس بورڈ پنجاب  کے عہدیداران بھی استقبال  کے لیے تیار ہے علاوہ ازیں وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان رانا مشہود ائیر پورٹ پر استقبال کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے شیڈول میں اچانک بڑی تبدیلی