(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔
استنبول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اکثر اراکین غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ہیں لیکن امریکا نے قرار داد کو ویٹو کردیا، اکثریتی فیصلے کے خلاف جانا کہاں کا انصاف ہے۔
ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل سے لوگوں کی امیدیں ختم ہوتی جارہی ہیں، اس لئے اصلاحت ضروری ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جنگ کی امریکی حمایت جاری رہی تو خطے میں بے قابو صورتحال کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: محمد رضوان سے متعلق ملتان سلطانز کے مالک نے کیا کہا؟
واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں پیش کی گئی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں 15 میں سے 13 ووٹ پڑے جس پر برطانیہ ووٹنگ کے عمل سے باہر رہا اور امریکا کی جانب سے قرارداد ویٹو کرنے پر متحدہ عرب امارات نے مایوسی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے رواں برس اکتوبر میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ جنگ بندی کیلئے برازیل کی قرارداد کو بھی ویٹو کر دیا تھا، قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔