سرکاری حج سکیم کی خالی  نشستوں کیلئےدرخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ 

موصول79 ہزار حج درخواستیں کامیاب قرار ۔’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘کی بنیاد پرمزیددرخواستیں وصول کی جائیں گی، وزارتِ مذہبی امور

Dec 10, 2024 | 18:46:PM
سرکاری حج سکیم کی خالی  نشستوں کیلئےدرخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے چند ہزار خالی  نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ  کیا ہے۔  

 وزارتِ مذہبی امور نے آج  تک موصول79 ہزار حج درخواستیں کامیاب قرار دے دیں،ترجمان  کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں تاہم چند ہزار خالی  نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ  کیا ہے ،ترجمان مذہبی امورکا کہنا ہے کہ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ عازمینِ حج درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ  رسیدضرور حاصل کریں،کمپیوٹرائزڈرسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے ’’پہلے آئیے پہلے پا ئیے ‘‘کا فیصلہ ہوگا،سپانسرشپ حج سکیم بھی ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘ کی بنیاد پرجاری رہے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا  کہ سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،عازمینِ حج نئی ہدایات کے لیے’’پاک حج موبائل ایپ ‘‘  کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم ، درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن