جنرل(ر)فیض حمید نے عمران خان کے سب منصوبے بتادئیے

پریس ریلیز سے آگے کی خبر کیا ہے؟کس کے فون سے کیا ملا؟

Dec 10, 2024 | 21:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنرل(ر)فیض حمید نے عمران خان کے سب منصوبے بتادئیے،پریس ریلیز سے آگے کی خبر کیا ہے؟کس کے فون سے کیا ملا؟

24 نیوز کے ڈائریکٹر نیوز میاں محمد طاہر نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ جنرل فیض حمید پر جو چارج شیٹ لگی ہے جس میں ان کا سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہونا ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا،اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال  اور افراد کو  ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ فیض حمید سے تین موبائل فون برآمد ہوئے، تینوں  فونز کو الگ الگ لوکیشن پر رکھا گیا تھا جس میں ایک فون ان کی گرفتاری کے وقت برآمد ہوا، دوسرا فون ڈپلومیٹک انکلیو سے اور تیسرا فون ان کے گھر چکوال سے ملا ، پریس ریلیز سے آگے کی خبر کیا ہے؟کس کے فون سے کیا ملا؟ دیکھیے یہ ویڈیو 

مزید  پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ ریفرنس:عمران خان کا بیان سامنے آگیا