سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی،خریداروں کی چاندی ہوگئی

Feb 10, 2024 | 15:40:PM

(24 نیوز)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپےہوگئی،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 728روپے ہوچکی ہے۔

 عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2025 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی محسن نقوی نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2045 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں