الیکشن کمیشن نے این اے 88 کا نتیجہ روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب 2 کے انتخابی نتائج روک دیے۔
الیکشن کمیشن نے 26 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق این اے 88 کے 26 پولنگ سٹیشنز پر 15 فروری کو دوبارہ انتخابات ہوں گے۔
مزید پڑھیں: این اے 55 نتائج؛ راجہ بشارت نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
واضح رہے کہ آزاد اُمیدوار محمد معظم شیر67 ہزار 800 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی رہنما محمد اکرم خان نیازی 60 ہزار 170ووٹ لے کر دوسرے بمبر پر جبکہ آزاد اُمیدوار ہارون بندیال 46 ہزار 020 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تھے۔