ماورا حسین کے شوہر امیر گیلانی کا اپنی شادی میں رقص، ویڈیو وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی تقریب میں شوہر امیر گیلانی کے رقص کی ویڈیو خوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر کردی۔
ماوراحسین اورامیرگیلانی کی حال ہی میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کے بعد ماورا اور امیر گیلانی کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیاپر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ماوراحسین نے انسٹاگرام پراپنے شوہرامیرگیلانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ شیندی کی تقریب میں بالی ووڈ فلم "کچھ کچھ ہوتا ہے" کے مشہور گانے "ساجن جی گھر آئے" پر سلمان خان کے انداز میں رقص کر رہے ہیں،اس دوران ماورا حسین بھی خوشی کا اظہار کرتی ہیں اور آخر میں امیر گیلانی کو گلے لگاتی ہیں۔
اس ویڈیو پر مداحوں کے ساتھ ساتھ معروف شوبزشخصیات نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں،اداکارہ عائشہ عمر نے ماورا حسین کو شادی کی مبارکباد دی جبکہ ماہرہ خان نے امیر گیلانی کے رقص کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں:والد کی پہلی برسی پراداکار اسد صدیقی کی جذباتی پوسٹ
ماوراحسین اور امیر گیلانی کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں اور مداح ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔