(ویب ڈیسک)معروف قوال شیرمیانداد خان کی سالگرہ ہوائی جہاز میں منائی گئی۔
پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ قوال نے اپنی سالگرہ کا کیک 35ہزار فٹ کی بلندی پر نجی ائیر لائن کے عملہ کے ساتھ کاٹا،اس موقع پرنجی ائیر لائن میں شیر میانداد قوال کی سالگرہ کی باقاعدہ اناؤسمنٹ بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ماورا حسین کے شوہر امیر گیلانی کا اپنی شادی میں رقص، ویڈیو وائرل
پروازکے عملے نے شیر میانداد کو سالگرہ کی مبارک باد دی، گلوکار شیر میانداد نے اس موقع پراپنی سالگرہ کویادگاربنانے پر نجی ائیر لائن کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔