پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیاگیا،جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرینگے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کر دی،درخواستیں وکیل عمران شفیق اور ریاست علی آزاد کے ذریعے دائر کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ،نوٹیفکیشن جاری