پولیو ویکسین اور کرونا سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا

Feb 10, 2025 | 18:50:PM

(سید احمد سید) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بغیر پولیو وائرس اور کرونا سرٹیفیکیٹ والے عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق 100سے زائد عمرہ زائرین جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو اف لوڈ کر دیا گیا ،سعودی ائیر لائن نے پولیو ویکسینیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر اف لوڈ کیا،سعودی ائیر لائن انتظامیہ کے ساتھ عمرہ زائرین کی تکرار بھی ہوئی۔ 

 واضح رہے کہ سعودی رولز کے مطابق پولیو ویکسین سرٹیفیکیٹ رکھنے والے مسافروں کو ہی سفر کرنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی انکم ٹیکس بل مسترد کرتے ہیں، کرپشن کا نیا راستہ کھلے گا، فیصل کریم کنڈی

مزیدخبریں