لاہور؛خاتون کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان گرفتار

Feb 10, 2025 | 19:00:PM
لاہور؛خاتون کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان گرفتار
کیپشن: گرفتار ملزمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور کے علاقے ساندہ میں گلہ کاٹ کر جواں سالہ عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان گرفتارکر لئے گئے،لاہورپولیس آپریشن ونگ نے چوبیس گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا،ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لےکر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی،ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور ٹیم نے 24 گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہاکہ مقتولہ ردا کا شوہر شمشاد ہی بیوی کا قاتل نکلا، ملزم شمشاد نے مقتولہ ردا کی بہن سمرا سے رشتہ جوڑ لیا تھا، دونوں نے منصوبہ بندی  سے قتل کی گھناؤنی واردات کی۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا روزہ  کب ہو گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

فیصل کامران کا کہناتھا کہ رات کو ڈیوٹی کرنے والا شوہر برگر دینے کے بہانے گھر آیا اور گلا کاٹ دیا،ملزم شمشاد اور مقتولہ کی بہن سمرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ایس پی اقبال ٹاؤن، ایس یچ او ساندہ سمیت پولیس ٹیم شاباش کی مستحق ہے، جرم کرنے والا جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، فیصل کامران نے کہاکہ سکیورٹی کے ساتھ جرائم کی روک تھام، تفتیش بھی مکمل تندہی سے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ،نوٹیفکیشن جاری