(زوہیب بخاری)سوشل میڈیا سٹار کے ساتھ اٹھک بیٹھک اور کئی متنازعہ خیالات سے مشہور مفتی عبدالقوی آج کل پھر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،حال ہی میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کا پیغام بھیجا ہے اور اس کے بعد انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ شادی کرنے کے بعد راکھی ساونت کو ہنی مون پر جاپان لے جا ئینگے۔
ملتان میں 24نیوز سے گفتگو کرتےہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ میں نے راکھی ساونت کو نکاح کا پیغام بھیجا ہے،معروف بھارتی اداکارہ کو شادی کا پیغام بھیج کر مفتی عبدالقوی نے استخارہ شروع کردیا جبکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی غلط کام نہیں کیا ،راکھی ساونت نے کہا مفتی صاحب جم کیا کریں،انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت کو ہنی مون پر جاپان لے جاؤ نگا۔
اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر راکھی ساونت نے ان سے شادی نا کی تو وہ شکرانے کے نوافل ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں گرنے والے طیارے میں مجھے بھی سوار ہونا تھا: نازش جہانگیر کا انکشاف