(زین مدنی) وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے ضرورت مند فنکاروں کیلئے بڑا ریلیف دے دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، آرٹسٹس سپورٹ فنڈ کمیٹی کے 20ویں اجلاس میں فنکاروں میں 50 لاکھ روپے کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا اور مالی معاونت کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں عامر میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فن کے ساتھ فنکاروں کی بہبود اور فلاح بھی ضروری ہے، فنکار معاشرے کو زندہ رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرٹسٹس سپورٹ فنڈ کا مقصد ضرورت مند اور مستحق فنکاروں کی مالی معاونت ہے، فنکاروں کے لیے فنڈ کی تقسیم کے میکانزم کو آسان تر بنا دیا گیا ہے،بینکوں کے علاوہ فنکار جاز اور موبی کیش سے بھی پیسے حاصل کر سکیں گے۔ عامر میر نے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر ضرورت مند فنکاروں کے وظیفہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، فنکاروں کی بیواؤں کے لیے مختص رقم بھی بڑھا دی گئی ہے مختص فنڈز کو جنوری میں ہی مستحقین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی فضائی بیڑے میں ایک مزید طیارے کا اضافہ
اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر دانیال گیلانی، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر طارق بسرا، سہیل وڑائچ، راشد محمود، اداکارہ نشو اور دیگر کی شرکت ہے ۔