(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ، فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی ہو گئی۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی، تفتیشی افسر نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلے کیلئے ایک اور سیاسی جماعت میدان میں آگئی
سابق وفاقی وزیر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ فواد چودھری گزشتہ سال 4 نومبر سے تھانہ آب پارہ اسلام آباد کے مقدمہ میں گرفتار ہے، فواد چودھری اڈیالہ جیل میں زیر حراست ہے، زیر حراست ملزم کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا۔
وکیل صفائی کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے فواد چودھری کی درخواست پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے نجیب فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت نے فواد چوہدری کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے، پولیس کی درخواست پر فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دیا گیا۔