بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا افغانستان کیخلاف پہلا میچ کھیلنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی مڈل آڈر بلے باز اور سپر سٹار کھلاڑی ویرات کوہلی نے افغانستان کے خلاف پہلا ٹی توئنٹی میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کے مطابق افغانستان کے خلاف3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نجی وجوہات کی وجہ سے ویرات کوہلی دستیاب نہیں ہوں گے، وہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے، ویرات کوہلی اور بھارتی کپتا ن روہت شرما طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں ، بھارت اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے موہالی میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کھیلنے والے انٹرنیشنل کرکٹر کو لڑکی سے زیادتی کے جرم میں 8 سال قید کی سزا
راہول ڈریوڈ کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھارت کے پاس صرف ایک ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے جو کہ افغانستان کے ساتھ ہے، تاہم ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کی تیاری میں آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ کوہلی اور شرما نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نومبر 2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلا تھا، جس دوران بھارت کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔