افغان سپنر راشد خان بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) افغان سپر سٹار لیگ سپنر راشد خان بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان لیگ سپنر راشد خان کمر کی سرجری کے بعد مکمل آرام کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے، کپتان افغان کرکٹ ٹیم ابراہیم زادران نے کہا ہے کہ راشد خان مکمل صحت یاب نہیں، امید ہے جلد فٹ ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا افغانستان کیخلاف کھیلنے سے انکار، وجہ بھی سامنے آ گئی
خیال رہے کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز صبح (11 جنوری) سے ہوگا۔