نیلم منیرکی شادی،اداکارہ میرانے اپناردعمل دے دیا

پریشانی ہے کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی، لگتا ہے کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا

Jan 10, 2025 | 09:52:AM
نیلم منیرکی شادی،اداکارہ میرانے اپناردعمل دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف اداکارہ میرا ایک بار پھر شادی سے متعلق بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

میرا اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں،حال ہی میں وہ ایک بار پھر شادی سے متعلق اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

میرا نے سٹی 41 کے رپورٹر کے ساتھ مختصر گفتگو کی جب ان سے نیلم منیر کی شادی کے متعلق پوچھا گیا تومیرا نے ابتدا میں اپنا ری ایکشن چہرے پر اداسی اور خاموشی کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ دینا چاہا،جس کے بعد شادی نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے افسوس ہے،اس وقت میں بہت اداس ہوں، مجھے پریشانی ہے کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی،مجھے لگتا ہے کہ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا، اور کوئی مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔

معروف اداکارہ نے غمزدہ اور بوجھل دل کے ساتھ یہ کہا اور اپنی کرسی سے اٹھ کر چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم منیر کے دبئی میں ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

میرا 90 کی دہائی سے پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں،فلموں کے علاوہ کئی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔