خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں 8 فیصد کمی

Jan 10, 2025 | 10:23:AM
خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں 8 فیصد کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصد کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ جولائی تا نومبر 2024 کے دوران خسارہ 1.15 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2023 کے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 1.25 ارب ڈالر رہا تھا،گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 0.10 ارب ڈالر یعنی 8 فیصد کی کمی ریکارڈہوئی۔

اسے بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی ،پاکستان کی معیشت میں نئے دور کا آغاز