"ففٹی ففٹی"فیم اداکارماجد جہانگیر کوبچھڑے دوبرس بیت گئے
فلموں میں بھی اداکاری کی،پرائیڈآف پرفارمنس کے علاوہ تمغہ امتیاز سے بھی نوازاگیا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے"ففٹی ففٹی"فیم معروف مزاحیہ اداکارماجد جہانگیر کومداحوں سے بچھڑے دوبرس بیت گئے،وہ 10 جنوری 2023ء کو لاہور میں راہی ملک عدم ہوگئے تھے۔
1949ء کوکراچی میں پیدا ہونے والے ماجد جہانگیر نے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی پر معین اختر کے شو"سات رنگ"سے کیا، 1979ء میں پی ٹی وی کی مزاحیہ ڈرامہ سیریز’’ ففٹی ففٹی‘‘ میں اداکاری کے جوہردکھائے جس سے انہیں خوب شہرت ملی۔
ماجد جہانگیر80 کی دہائی کے آخر میں امریکا چلے گئے تھے جہاں وہ 23 برس تک رہائش پذیر رہے ،پھر وطن واپس آکرایک بار پھر مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک "ویڈیو"نے معروف اداکارہ کا شوبز کیریئر تباہ کردیا
ماجدجہانگیر نے پی ٹی وی کے لئے 22 سال کام کیا اور 4 فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے،انہیں فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس کے علاوہ حکومت پاکستان نے 2020ء میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔
ماجدجہانگیرکی زندگی کے آخری سال کسمپرسی کے عالم میں گزرے،فالج کے باعث ان کی نقل وحرکت محدودہوگئی تھی،اس دوران مالی مسائل کابھی شکاررہے اوراسی حالت میں ان کاانتقال ہوا۔