کراچی میں ٹینکرز موت بانٹ رہے ہیں: کامران ٹیسوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ معاشی حب کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔
گورنر سندھ نے کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر ٹینکر سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ تشویش کیا اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہوں۔
واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ٹینکر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
شہید ملت روڈ اور بلدیہ حب ریور روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2،2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
اسے بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پاکپتن میں روڈز پراجیکٹس کا افتتاح