پریانکا چوپڑا کی فلم"انوجا"آسکر کے لیے شارٹ لسٹ 

فلم کی کہانی لڑکی انوجا کے گرد گھومتی ہے،چائلڈ لیبر اور تعلیم سے جڑے مسائل موضوع ہیں

Jan 10, 2025 | 12:48:PM
پریانکا چوپڑا کی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسرشارٹ فلم "انوجا"آسکر کی دوڑمیں شامل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی مختصر فلم "انوجا" کو مارچ میں ہونے والے آسکرایوارڈز کی نامزدگیوں میں شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔

یہ فلم دہلی میں شوٹ کی گئی ہے جس کی کہانی ایک چھوٹی لڑکی انوجا کے گرد گھومتی ہے،فلم میں چائلڈ لیبر اور تعلیم سے جڑے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

 یہ فلم اس سے قبل شارٹ فلم فیسٹیول میں لائیو ایکشن شارٹ ایوارڈ  بھی حاصل کر چکی ہے،فلم کی ہدایات ایڈم جے گریو نے دی ہے جبکہ پروڈیوسرز ساچیترا مٹائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک "ویڈیو"نے معروف اداکارہ کا شوبز کیریئر تباہ کردیا

پریانکا چوپڑا کا"انوجا" کے حوالے سے کہناہے کہ اس فلم کے ساتھ جڑنا میرے لیے فخر کی بات ہے، یہ فلم ایک نازک مسئلے پر روشنی ڈالتی ہے جس سے لاکھوں بچے متاثر ہوتے ہیں۔