توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر عدالت برہم، وکیل کا حق جرح ختم کرنیکی وارننگ

Jan 10, 2025 | 14:48:PM
توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر عدالت برہم، وکیل کا حق جرح ختم کرنیکی وارننگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے وارننگ جاری کر دی۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی جس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل آج عدالت پیش نہیں ہوئے، استغاثہ کے گواہ محمداحمد پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوثین مفتی نے جرح مکمل کی۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو حق جرح ختم کردیں گے۔

توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں مجموعی طور  پر 5 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہان کو طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔