(24 نیوز)کراچی میں پائپ لائن کی مینٹیننس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہی ۔
سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلزچورنگی کے قریب گیس پائپ لائن کی مینٹیننس کا منصوبہ بنایا گیاتھا اور دوپہر2 سے 3 بجے کے دوران یہ کام سر انجام دیا گیا۔ مینٹیننس کے کام کے دوران گیس کی ترسیل ایک گھنٹے کے لیے معطل رہی۔
ترجمان کے مطابق گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز ایریا اور اطراف کے علاقے شامل تھے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں ٹینکرز موت بانٹ رہے ہیں: کامران ٹیسوری