عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مسلسل چوتھے روز مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔
مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 39 ہزار 540 روپے ہو گئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2676 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
مزید پڑھیں:مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کا شیڈول جاری