سعودی عرب: جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شدید بارش اور آندھی کی پیش گوئی

Jan 10, 2025 | 21:33:PM

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے دفتر نے پیش گوئی کی ہے کہ ابھی مزید بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ سے شروع ہو کر اتوار تک جا سکتا ہے۔

مملکت جو ان دنوں میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کی زد میں ہے میں غیرمعمولی بارشوں کا یہ سلسلہ شہریوں کے لیے کافی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے 'بارش کے ساتھ ساتھ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ ملک بھر کے علاوہ ساحلی علاقوں میں بھی شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔'

سعودی عرب کے الجوف ریجن اور شمالی سرحدوں کی طرف غیر معمولی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن بھی جاری رہ سکتا ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسمیاتی دفتروں سے آنے والی خبروں سے آگاہ رہیں اور محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کو بھی روزانہ دیکھتے رہیں تاکہ وہ اپنی مصروفیات کو بارش اور آندھی کے مطابق ڈیزائن کر سکیں۔

مزید پڑھیں:نیلسن منڈیلا کا پوتا غیرقانونی ہتھیار، کار چوری کرنے کے الزام میں گرفتار

مزیدخبریں