زبردست فیچر متعارف،واٹس ایپ نے صارفین کوبڑی سہولت دیدی

Jul 10, 2024 | 10:05:AM
 زبردست فیچر متعارف،واٹس ایپ نے صارفین کوبڑی سہولت دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کیلئے کیمرے سےمتعلق زبردست فیچر متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نئے فیچر میں صارفین واٹس ایپ پر کیمرہ استعمال کرتے ہوئے اس کا زوم لیول بآاسانی ایڈجسٹ کر سکیں گے  یہ فیچر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لئے دستیاب ہے جنہوں نے TestFlight ایپ سے iOS کے لئے بیٹا کی تازہ اپ ڈیٹ انسٹال کی ہیں اور آنے والے دنوں میں اسے مزید صارفین کیلئے دستیاب کیا جائے گا۔

واٹس ایپ پلیٹ فارم پر کیمرے کے استعمال کو صارفین کے لئے مزید بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہے جس سے صارفین اپنے پسندیدہ لمحات کی عکس بندی کر سکیں گے، آئی او ایس کے لئے واٹس ایپ بیٹا کا ورژن 24.9.10.75 انسٹال کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ پلیٹ فارم پر کیمرے کا زوم لیول ایڈجسٹ کرنے کا آپشن موجود ہے۔

کچھ بیٹا ٹیسٹرز کو پلیٹ فارم پر ایک نیا بٹن دیکھنے کو ملا جسے وہ زوم لیول ایڈجسٹ کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، یہ نیا بٹن ریکارڈنگ میں خلل ڈالے بغیر زوم لیول کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

  وہ صارفین جو ریکارڈنگ کے دوران زوم لیول کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنی انگلی کیمرے کے بٹن پر رکھ کر اوپر یا نیچے سوائپ کرنا ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں:  عوام کو 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل ملے گا