برازیل:بدنام زمانہ منشیات ڈیلر اپنی بیوی کی بے وقوفی کی وجہ سے پکڑا گیا

Jul 10, 2024 | 11:45:AM
برازیل:بدنام زمانہ منشیات ڈیلر اپنی بیوی کی بے وقوفی کی وجہ سے پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برازیل کا بدنام زمانہ منشیات ڈیلر اپنی بیوی کی بے وقوفی کی وجہ سے پکڑا گیا، جس نے انسٹا گرام پر سیر و تفریح کی تصاویر پوسٹ کیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس منشیات فروش رونالڈ رولینڈ کو 2سال سے ڈھونڈ رہی تھی، جس کی گرفتاری اس کی انسٹاگرام کو پسند کرنے والی بیوی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

50سالہ رونالڈ رولینڈ کو گزشتہ روز ساحلی قصبے کوسٹل ٹاؤن گواروجا سے گرفتار کیا گیا، اس پر بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ اور میکسیکو کے مختلف اڈوں کو بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کرنے کا الزام ہے، رولینڈ، ڈی لیما اور ان کی بیٹی سو رہے تھے جب وفاقی پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

برازیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو انتہائی امیر ترین منشیات ڈیلر رونالڈ کا سراغ لگانے میں آسانی ہوئی کیونکہ اس کی بیوی ڈی لیما مسلسل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تمام سرگرمیوں کی شوقیہ طور پر تصاویر پوسٹ کر رہی تھی، وہ اپنے شوہر کے پیرس، دبئی، مالدیپ اور کولمبیا کے پرتعیش دوروں کی تصاویر شیئر کر رہی تھی، جس سے پولیس کو اس کے ٹھکانے کا پتہ لگانے میں مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں:ہسپتال سے اغوا ہونے والی نومولود بچی کا سراغ نہ مل سکا

 واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ رونالڈ کو اس کی بیوی کی سوشل میڈیا پر سرگرمی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل رولان کو جولائی 2019 میں بھی ساؤ پالو سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ انٹرپول کو مطلوب تھا، اس کی سابقہ ​​بیوی نے سوشل میڈیا پر جہاں وہ جوڑا موجود تھا، ٹیگ کیا تھا۔ تاہم اسے اگلے سال رہا کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی کی بانی کمپنی اوپن اے آئی کے ہیک ہونے کا انکشاف

 وفاقی پولیس حکام کے مطابق 280 افسران نے سات ریاستوں میں چھاپے کے دوران 8افراد جن میں رولان بھی شامل ہے، کو گرفتار کیا،چھاپے کے دوران 34لگژری کاریں، 2 نجی جیٹ طیارے، اعلیٰ معیار کی قیمتی ترین گھڑیاں، ہتھیار اور بڑی مالیت میں نقدی ضبط کی گئی ہے۔