نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پرعمران خان کا تحریری جواب جمع

پارلیمنٹ کو قانون سازی آئین کے مطابق کرنی چاہیے, اختیارات کا غلط استعمال کرنے کی مثال میرے خلاف نیب کا توشہ خانہ کیس ہے:بانی پی ٹی آئی

Jul 10, 2024 | 12:00:PM
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پرعمران خان کا تحریری جواب جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کرپشن معیشت کیلئے تباہ کن اور منفی اثرات مرتب کرتی ہے، مجھ سے دوران سماعت جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ترامیم کا فائدہ آپ کو بھی ہو گا، میرا مؤقف واضح ہے کہ میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے،پارلیمنٹ کو قانون سازی آئین کے مطابق کرنی چاہیے، نیب اختیار کا غلط استعمال کرتا ہے تو ترامیم اسے روکنے کی حد تک ہونی چاہیے، اختیارات کا غلط استعمال کرنے کی مثال میرے خلاف نیب کا توشہ خانہ کیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو سولر پینلز کی فراہمی،حکومت نے دل جیت لئے

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نیب نے مجھ پر کیس بنانے کیلئے1 کروڑ 80 لاکھ کا نیکلس 3 ارب 18 کروڑ روپے کا بتایا، ماضی کے فیصلے مدنظر رکھتے ہوئے چیف جسٹس میرے کیسز پر سماعت نہ کریں،انصاف کے تقاضے پورا کرنے کیلئے چیف جسٹس میرے کیسز پر سماعت نہ کریں۔

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کرپشن کرنے والوں نے قوانین اور پارلیمنٹ کو اپنی ڈھال بنایا، کرپشن کو بچانے کیلئے کی گئی ترامیم عوام کا قانون پر سے اعتبار اٹھا دیتی ہیں، قوانین کا مقصد کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کو حقائق کے سامنے آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے۔