"توبہ توبہ" پر وکی کوشل کا پرجوش ڈانس، کترینہ کیف نے بھی ردعمل دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی معروف اداکار وکی کوشل کی نئی فلم "بیڈنیوز "کے ریلیز ہونے والے گانے "توبہ توبہ" پر انکے ڈانس نے جہاں سوشل میڈیا پر تہلہ مچایا وہیں انکی اہلیہ کترینہ کیف کے ردعمل نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
وکی کوشل کا شمار بالی ووڈ کے "ٹال ڈارک اینڈ ہینڈسم"ہیروز کی فہرست میں ہوتا ہے اور وہ ناصرف اپنی دلکشی بلکہ بہترین اداکاری کے سبب بھی سب کے دلوں پر راج کرتے ہیں ، بلکہ اپنے ڈانس مووز سے سب کو دیوانہ بنادیتے ہیں۔
گزشتہ سال وکی کوشل کا چند پنجابی گانوں پر رقص اس قدر پسند کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی وہی ڈانس اسٹیپس دیتا دکھا, ان گانوں میں سرِ فہرست "گڈیاں اونچیاں رکھیاں" ہے,جہاں ابھی تک وکی کوشل دوسروں کے گیتوں پر اپنے ڈانس مووز سے آگ لگا رہے تھے وہیں اب اداکار کی اپنی ہی فلم "بیڈ نیوز"کے گیت "توبہ توبہ"نے تہلکہ مچادیا،توبہ توبہ کرن اوجلا نے گایا جس پر وکی کوشل کے پُرجوش رقص نے سب کے دل جیت لیے اور ہر کوئی ان ڈانس اسٹیپس کو نقل کرنے کی کوشش کرتا نظر آیا۔
اگرچہ وکی کوشل کے رقص کا جادو بالی ووڈ متوالوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے لیکن سب کو یہ فکر بھی تھی کہ کیا اپنے ڈانس مووز سے سب کو دیوانہ بنانے والی کترینہ کو بھی یہ ڈانس پسند آیا کہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:برازیل:بدنام زمانہ منشیات ڈیلر اپنی بیوی کی بے وقوفی کی وجہ سے پکڑا گیا
اس راز پر سے پردہ ہٹاتے ہوئے وکی کوشل نے میڈیا کو بتایا کہ " مجھے سب سے زیادہ بےفکری تب ہوجاتی ہے جب کترینہ کو گانا پسند آجاتا ہے".وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ "کترینہ نے کہا کہ یہ اچھا ہے اور میں نے سکون کا سانس لیتے ہوئے کہا کہ شکر ہے".
انہوں نے بتایا کہ " وہ مجھے کہتی رہتی ہیں کہ انہیں پتا ہے کہ مجھے ڈانس پسند ہے، لیکن میں ایک باراتی ڈانسر ہوں اور ایک سیکھا ہوا ڈانسر نہیں، وہ کہتی ہیں کہ اصل زندگی میں یہ ٹھیک ہے لیکن مجھے کیمرے کیلئے اپنی انرجی بچا کر رکھنی چاہئے"۔
وکی کوشل نے کہا کہ "اس مرتبہ کترینہ میرے کام سے خوش ہیں کیونکہ اس دفعہ میں نے ایکسپریشن، مووز اور ایٹیٹیوڈ کے معاملے میں بھی محنت کی اور وہ اس بات سے بہت خوش تھیں"۔