( وسیم احمد) سلیکشن کمیٹی سے برطرفی کے بعد سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) وہاب ریاض کا ردعمل سامنے آگیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص 7 بندوں پر کیسے بھاری ہوسکتا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کے اہم ممبر اور سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض نے کمیٹی سے برطرفی پر اپنا پہلا بیان دے دیا ہے، اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایک بندہ 7بندوں پر کیسے بھاری ہو سکتاہے،تمام معاملات مشاورت سے طے پاتے تھے،کسی کھلاڑی کو آؤٹ آف دی وے سپورٹ نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو ورلڈ کپ میں شکست تسلیم کرتے ہوئےمستعفی ہونے کا مشورہ دیا گیاتھا تاہم وہاب ریاض ازخود مستعفی ہونے سے گریزاں رہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیاگیاہے، محمد یوسف اور اسد شفیق تاحال سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوبھی سرجری کرنی ہے ایک ہی وقت میں کریں:شاہد آفریدی