غیر ملکی شہریوں کی واپسی کیلئے آپریشن روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی واپسی کے لیے آپریشن روک دیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی واپسی کے لیے آپریشن روک دیا، آپریشن عارضی طور پر اقوام متحدہ کی درخواست پر روکا گیا، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی نے حال ہی میں پاکستان کا 3 روزہ دورہ کیا تھا، دورے کے دوران اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے پشاور اور ہری پور میں افغان مہاجرین سے ملاقاتیں کی تھیں جبکہ فلپو گرانڈی نے وزیر اعظم شہباز شریف وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزارت داخلہ و خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔
ذکا مزید کہنا ہے کہ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف عارضی بنیادوں پر آپریشن روکنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، فلپو گرانڈی نے رواں برس کے اختتام تک افغان عبوری حکومت اور عالمی معاون اداروں کے درمیان مذاکرات کی یقین دہانی کروائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری، کب حلف اٹھائیں گی؟
واضح رہے کہ اس آپریشن کے دوران 3 جولائی تک پاکستان سے 6 لاکھ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے جن میں بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہے۔