لاپتا لڑکی کیس، پولیس کاماں پر لڑکی کے فروخت کا الزام عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں 2سال سے لاپتا لڑکی کی بازیابی سے متعلق والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس نے ماں پر لڑکی کو فروخت کرنے کا الزام عائد کردیا ۔
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس نے بتایا کہ ’مومل کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے، مومل کی بیٹی ثانیہ شادی شدہ ہے، اس کی اپنے شوہر سے ناراضی ہے، ہوسکتا ہے والدہ نے مختلف افراد کو بیچی ہو جبکہ والد بیان ریکارڈ کرانے سے گریزاں ہے، مدعی وکیل نے کہا کہ پولیس کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی، صرف الزام لگا رہی ہے، الزامات لگانے کے بجائے پولیس کو لڑکی کو عدالت میں پیش کرنا چاہیے،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ لڑکی کی تلاش کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے،اس کے علاوہ جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے مزید مؤقف اپنایا کہ توقع ہے اس معاملے پر جلد پیشرفت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید