بڑے ملکی ایئرپورٹس پر ’ای گیٹس‘ کی تنصیب کیلئے ٹینڈر جاری

Jul 10, 2024 | 18:57:PM

(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پاکستانی ایرپورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے اہم فیصلہ ملک کے بڑے ایرپورٹس پر مسافروں کی جدیدترین امیگریشن کے لیے ’’ ای گیٹس‘‘ لگانے پر پیش رفت سامنے آ گئی، سول ایوی ایشن نے ای گیٹس لگانے کے لئے ٹینڈر جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پاکستانی ایرپورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے اہم فیصلہ کر لیا، ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی جدیدترین امیگریشن کے لیے ’ای گیٹس‘ لگانے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منصوبے کا ٹینڈر جاری کرتے ہوئے انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول سسٹم سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

ای گیٹس بارڈر کنٹرول سسٹم پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر نصب کیے جائیں گے، سی اے اے نے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن روک دیا گیا، ایسا کس کے کہنے پر کیا گیا؟ اہم خبر آ گئی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ای گیٹس لگنے سے مسافروں کو تیز ترین امیگریشن سروس مہیا ہوسکے گی، مسافروں کو پاسپورٹ ای گیٹس پر سکین کرنے ہوں گے، اس سے امیگریشن میں وقت بچے گا، ای گیٹس منصوبے سے ایئرپورٹس پر امیگریشن کے لیے لمبی لائنوں سے مسافروں کی جان چھوٹ جائے گی۔

مزیدخبریں