سندھ حکومت کا 9اور 10 محرم کو تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو)سندھ حکومت نے عاشورہ کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عاشورہ کے 2دن عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جولائی اور 17 جولائی کو عام تعطیل ہوگی، یعنی منگل اور بدھ کے روز تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے ،تعلیمی اداروں اور بلدیاتی کاؤنسلز میں بھی تعطیل ہوگی ،با اختیار اتھارٹیز بھی بند رہیں گی ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں : غیر ملکی شہریوں کی واپسی کیلئے آپریشن روک دیا گیا