چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف روس کے دورے پر مختلف ملاقاتیں، پیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال

Jul 10, 2024 | 23:02:PM

 (احمدمنصور) چیئرمین  جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے روس کے سرکاری دورے پر اعلی عسکری حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس  میں  باہمی دلچسپی اورپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 پاک آرمی کے ادارہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنرل ساحرشمشادنے روس کے  نائب وزیردفاع ،ڈپٹی سیکریٹری سیکیورٹی کونسل اورڈپٹی چیفس آف جنرل  سٹاف سے ملاقاتیں کی ، ملاقاتوں میں  باہمی دلچسپی اورپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں جانب سے عسکری اورملٹری ٹیکنیکل  تعاون کوفروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا ، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اورانسداددہشتگردی کےاموربھی زیرغورآئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان اور سی ٹی ڈی کے 2 افسران شہید

مزیدخبریں