صدر مملکت کی محمد شفیع صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (13) کے تحت دی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس محمد شفیع صدیقی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس عالیہ نیلم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر، کب حلف اٹھائیں گی؟
وزارت قانون کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق جسٹس محمد شفیع صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر کر دیئے گئے۔