جسٹس عالیہ نیلم بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  تعینات, صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری

Jul 10, 2024 | 23:38:PM
جسٹس عالیہ نیلم بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  تعینات, صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کی جج اور قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دے دی، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 جسٹس عالیہ نیلم بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  تعینات ہو گئیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کردیا، صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (13) کے تحت دی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی محمد شفیع صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری، ٹوٹیفکیشن جاری

علاوہ ازیں صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی بھی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ منظوری بھی دی۔