جانتا ہوں ٹیم میں کیا چل رہا ہے،محسن نقوی ایکشن میں آگئے،ٹیم میں بڑی سرجری کرنے کا اعلان
کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، چیئرمین پی سی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا،مگر اب بڑ ی سرجری کرنا پڑے گی ،وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے۔
بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے میچ کے بعد صحافیوں سے اپنی گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے،ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے ،پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بولرز کی محنت پر پانی پھر گیا ، پاکستانی بلے بازوں نے جیتا میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انڈیا سے شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔