پاکستان میں جاری دہشتگردی ایک بار پھر افغانستان کی زمین سے جا ملی

Jun 10, 2024 | 09:41:AM
پاکستان میں جاری دہشتگردی ایک بار پھر افغانستان کی زمین سے جا ملی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (انور عباس)پاکستان میں جاری دہشت گردی کے تانے بانے ایک بار افغانستان کی زمین سے جا ملے،حملہ آور ایک اور افغان دہشت گرد بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں 7 جون کو دہشتگردحملے میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا،دہشت گرد نصرت اللہ عاطف ولد ملا محمد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہو ئی۔

ذرائع کے مطابق نصرت اللہ عاطف 7 جون کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے جانے والے 5 دہشت گردوں میں سے ایک تھا،  جہنم رسید دہشت گرد کا تعلق افغان صوبے وردک سے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح 8 بجے دہشت گرد نصرت اللہ عاطف کی تعزیتی تقریب وردک صوبے میں سادات خیلو کلے  کی مقامی مسجد میں ادا کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی سیکیورٹی کے لیے امریکا نے بڑا معاہدہ کر لیا

ذرائع کے مطابق نصرت اللہ عاطف کا بھائی نصیب اللہ عرف الیاس بھی ایک دہشت گرد تھا،نصیب اللہ عرف الیاس نے بگرام ائیر بیس پر خود کش حملہ کیا تھا۔