بھارت سے شکست کے بعد نسیم شاہ رو پڑے

Jun 10, 2024 | 10:18:AM

(24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ آبدیدہ ، بیچ میدان میں ہی آنسو بہانے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں روتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے،شاہین آفریدی نسیم شاہ کو چپ کراتے رہے اور کیھینچ کر اپنے ساتھ ملایا۔

 میچ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نسیم شاہ کی بولنگ کی تعریف کی اور انہیں رونے سے منع کیا،بھارتی پلیئرز نے  نسیم شاہ کو  حوصلہ دیا کہ رونے کی کیا بات ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی، بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 113 رنز تک محدود رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جیت، بھارتی کپتان روہت شرما نےاہم  بیان داغ دیا

پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان نے 44 بالز پر31 رنز اسکور کئے جبکہ عماد وسیم 15، بابر اعظم، فخر زمان اور عثمان خان نے 13، 13 رنز بنائے، افتخار احمد 5 اور شاداب خان 4 رنز بنا سکے، نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں