اگر یہ ٹیم خواجہ سراؤں کیساتھ بھی کرکٹ کھیلتی تو ہار جاتی،شیخ رشید احمد
میں آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عام معافی کا اعلان کر دیا جائے،موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہے،سابق وفاقی وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ایک بار پھر مخالفین،قومی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے ۔کہتے ہیں کہ آج افسوس کا دن ہے،ہم نے ہارنا ہی تھا۔اگر یہ ٹیم خواجہ سراؤں کیساتھ کرکٹ کھیلتی تو بھی ہار جاتی،میں آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عام معافی کا اعلان کر دیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام وکلاء کو سلام پیش کرتا ہوں جو مجھ غریب کا کیس لڑ رہے ہیں،قومی ٹیم کی شکست پر کہا کہ آج افسوس کا دن ہے،ہم نے ہارنا ہی تھا، یہ ٹیم خواجہ سراؤں کیساتھ کھیلتی تو بھی ہار جاتی،پاکستان میں لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں،اس ملک میں عدم اعتماد منی لانڈرنگ سے ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے پیسوں سے عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوا،بینظیر شہید بہتر تھی جس نے پہلے مہینے ہی ہمیں سات سال قید دے دی تھی،یہی خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے ہمیں ایک سال قید اور بیس کوڑے لگا دیئے تھے،وکلاء ساتھ دے رہے ہیں ورنہ پی ٹی آئی کے ورکرز کے پاس دو ہزار روپے دینے کو نہیں ہیں،انہوں نے ہر چیز کو سیاست کی نظر کر دیا ہے۔
ضرورپڑھیں:بھارت سے شکست، وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے،محسن نقوی
انہوں نے کہا کہ یہ 45 اور 47 کی لڑائی گڑھے میں لے کر جائے گی،معیشت کی تباہی انہیں مزید گڑھے میں لے کر جائے گی،عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جیلوں میں گھما کر زیادتی کی جا رہی ہے،میں آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عام معافی کا اعلان کر دیا جائے،موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہے،لوگ مقدمات کی شکل میں مر گئے ہیں،سب بے گناہوں کو عام معافی ملنی چاہئے۔