غیر ملکی سیاح بھی کراچی کے ’سنہرا بیچ‘ کےدلدادا، تعریفوں کے پل باندھ دئیے

Jun 10, 2024 | 14:34:PM

(24 نیوز) غیر ملکی سیاح بھی کراچی کے ’سنہرا بیچ‘ کےدلدادا  نکلے، سنہرا بیچ اور چنرا آئی لینڈ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
غیر ملکی سیاحوں نے سمندر کی تہہ میں غوطہ زنی کی، سمندر کے نیچے کی دنیا دیکھ کر سیاہ تعریف کیے بنا نہ رہ سکے، پاکستانی سیاح بھی غیر ملکیوں کے ہمراہ تھے، چرنا بیچ پرگہرا نیلا سمندر اپنی مثال آپ ہے، سنہرا بیچ کراچی سے 45کلومیٹر دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس سندھ میں کتنے پودے لگائے؟ وزیرقانون نے بتا دیا

ناروے سے آئے غیر ملکی سیاح نے اردو بول کر پاکسانیوں کو بھی ورط حیرت میں ڈال دیا، کہتے ہیں کہ اگر آپ بھی صاف ستھرے سمندر کا نظارہ کرنے چاہتے ہیں تو آج ہی سنہرا بیچ کا رخ کریں۔

مزیدخبریں