شرح سود میں 4 سال بعد کمی، اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.50 فیصد  کمی کی ہے، ایک سال سے بنیادی شرح سود 22 فیصد پر تھی

Jun 10, 2024 | 16:58:PM

Read more!

(اشرف خان) شرح سود میں 4 سال بعد کمی، اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی ۔

 سٹیٹ بینک کی جانب سے اعلان کردہ مانیٹری پالیسی کے مطابق شرح سود 22 فیصد سے کم کر 20.5 فیصد کر دی گئی، سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.50 فیصد  کمی کی ہے، ایک سال سے بنیادی شرح سود 22 فیصد پر تھی، سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سےمہنگائی کم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت مستحکم، فی تولہ 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے پر برقرار

سٹیٹ بینک کے مطابق 2024 میں مہنگائی کی شرح 29 ماہ کی کم سطح 11.76 فیصد پر آگئی ، سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے مہنگائی پر کنٹرول ہوا، مئی 2024 میں مہنگائی کی رفتار میں نمایاں کمی ہوئی ہے، تاہم مئی کے اعدادوشمار توقعات سے بہتر تھے، سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملی۔

 آئندہ بجٹ کے اقدامات سے مہنگائی بڑھنے کے خدشات ہیں، بجٹ اقدامات اور مستقبل میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔

مزیدخبریں