جنوبی پنجاب میں آوارہ کتوں کی بھر مار ،انتظامیہ کی کتا مار مہم کاغذی کارروائی تک محدود

Jun 10, 2024 | 17:59:PM

(24نیوز) جنوبی پنجاب بھر میں آوارہ کتے بے قابو  ہو گئے، گزشتہ ایک ماہ کےدوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے سینکڑوں کیسز سامنے آ چکے ہیں،انتظامیہ کی کتا مار مہم کاغذی کارروائی تک محدود ہے۔ 

جنوبی پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا محال کردیا، انتظامیہ کی کتا مار مہم کوعملی طور پر ناکامی کا سامنا ہے،  گزشتہ ایک ماہ کےدوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے سینکڑوں کیسز سامنے آ چکے ہیں، شہریوں نے آوارہ کتوں کو فوری تلف اور ہسپتالوں میں کتوں کےکاٹنے کی ویکسین فراہم کرنےکامطالبہ کیا ہے۔ 
 رپورٹ کے مطابق بہاولپورمیں آوارہ کتوں کو تلف کرنےکیلئے میونسپل کارپوریشن کے آپریشن بھی کام نہ آسکا ، شہرمیں آوارہ کتےشہریوں کونشانہ بنانےلگے، واک کیلئےجانے والی خاتون کوآوارہ کتوں نےکاٹ لیا، ریسکیو کےمطابق 6ماہ میں کتوں کے کاٹنےکے35 بڑےکیسزکوطبی امداددی گئی ہے۔
  اسی طرح رحیم یارخان میں آوارہ کتوں نے ایک ماہ میں  371 شہریوں کو نشانہ بنایا ، شہری خوف و ہراس میں مبتلا،جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،شہر کے ہسپتالوں میں آوارہ کتوں کےکاٹنےکی ویکسین موجودہے،رحیم یارخان کی انتظامیہ آوارہ کتامکاؤمہم میں ناکام ہوگئی،شہریوں نے انتظامیہ سےمطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتامکاؤمہم کی کامیابی کیلئے مؤثراقدامات کئے جائیں۔
 میانوالی میں گزشتہ ماہ کتوں کے کاٹنے کے 218کیسزسامنےآئے،کتوں نےکئی مقامات پر بچوں، بزرگوں اور خواتین کو زخمی کیا،شہریوں کاکہناہے کہ گرمی بڑھنے سے کیسز میں مزید اضافہ ہو گا، ہسپتالوں میں ویکسین اور انجکشن موجود ہیں، مگر انتظامیہ کی طرف سےکتوں کی تلفی کاعمل نظر نہیں آ رہا۔
 مظفرگڑھ میں بھی  آوارہ کتوں کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے،شہری کہتے ہیں کہ شہر بھر میں آوارہ کتوں کا راج ہے،بچوں کو سکول جاتے ہوئے بھی اب ڈر لگنے لگا ہے،گزشتہ ایک ماہ کے دوران کتوں کے کاٹنے کے 10 سے زائد واقعات پیش آئے ہیں،میونسپل کارپوریشن کی کتا مار مہم کاغذی کارروائی تک محدود ہے،انتظامیہ کو کئی بار درخواستیں دیں،مگر ان پر کوئی عملدرآمدنہیں ہوسکا۔
 جنوبی پنجاب کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جلدازجلد شہروں سے آوارہ کتوں کاخاتمہ کیاجائے اورجن ہسپتالوں میں ویکسین موجود نہیں وہاں ریبیزویکسین فوری فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تلہ گنگ: منڈی مویشیاں میں جیب کترا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

مزیدخبریں