پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے 

Jun 10, 2024 | 19:47:PM

(24نیوز) حافظ آباد میں این او سی کے بغیر  کنونشن کرنے  پر درج  مقدمات میں پولیس نے حماد اظہر کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنا  شروع کردیئے۔  

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر  کو  گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے  کارروائیاں شروع کردی ، حافظ آباد میں کسان کنونشن کرانے پر پولیس تھانہ کسوکی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت 45سے زائد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے،  ملزمان نے دو روز قبل برجدارا میں بغیر این او سی کنونشن منعقد کروایا تھا،  ایف آئی آر کے متن مین لکھا ہے کہ مطابق   ملزمان نے اشتہاری حماد اظہر کو بلایا جس نے اداروں پر ہرزہ سرائی کی ، ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا حماد اظہر کو فرار کروایا۔  

  حماد اظہر نے سٹیج پر تقریر کے دوران حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کی اورلوگوں کو حکومت کے خلاف اکسایا جبکہ دیگر ملزموں نے اسکی حمایت کی،جس پرپولیس نے اشتہاری حماد اظہر و دیگر ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ پولیس سے گتھم گتھا ہوگئے جس کے نتیجے میں اشتہاری حماد اظہر و دیگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،بعد ازاں پولیس نے ملزموں کے گھروں پر چھاپے مار کر پی ٹی آئی رہنما علی عمار گجرکو گرفتار کرلیا ۔

  پی ٹی آئی  کے دیگر  راہنماؤں نے لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ، ضمانت حاصل کرنے والوں میں  قمر جاوید گجر ایڈووکیٹ، ضلعی صدر پی ٹی آئی عمران عباس بھٹی  شامل ہیں،  شفاقت علی بھٹی سمیت دیگر ملزمان بھی ضمانت حاصل کرنیوالوں میں بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب اسمبلی: 9 مئی کے کرداروں کو فوری قرار واقعی سزا دلانے کی قرارداد منظور

مزیدخبریں