(وقاص عظیم)وفاقی ترقیاتی بجٹ 1500 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویزدی گئی،100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے شروع ہوں گے۔
دستاویز کے مطابق آئندہ بجٹ انفراسٹرکچر کیلئے 824 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا،آئندہ بجٹ میں توانائی کیلئے 253 ارب ،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کیلئے 279 ارب،بجٹ میں پانی کے منصوبوں کیلئے 206 ارب ،سماجی شعبے کیلئے 280 ارب،صحت کیلئے 45 ارب روپے ، تعلیم اور ہائیرایجوکیشن کیلئے 93 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظورکر لیا گیا۔
دستاویز کے مطابق ایس ڈی جیز کیلئے آئندہ مالی سال 75 ارب روپے خرچ کرنے کی منظوری دیدی گئی،غذائی و زراعت کیلئے 42 ارب ،گورننس کیلئے 28 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔
اس کے علاوہ سائنس و آئی ٹی کیلئے 79 ارب ،پیداواری شعبہ کیلئے 50 ارب،کے پی میں انضمام شدہ اضلاع کیلئے 64 ارب اورآزادکشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 75 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: المناک کار حادثہ میں سلمان اور شاہ رخ سمیت معروف یوٹیوبرز جاں بحق