سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے موبائل سم کارڈ کا تحفہ

Jun 10, 2024 | 23:01:PM
سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے موبائل سم کارڈ کا تحفہ
کیپشن: سعودی حکام کی جانب سے عازمین حجم کو سم دی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور میں حج تجربہ پروگرام کے جنرل سیکرٹریٹ نے مقامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے تعاون سے حج تجربہ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو موبائل سم کارڈ تحفے کے طور پر پیش کئے ہیں۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سم کارڈ انٹرنیٹ اور کالنگ کی خدمات پیش کرتے ہیں ، جس سے زائرین اپنے سفر کے دوران اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ وزارت نے حجاج کرام کی مکہ آمد پر ان میں کارڈ تقسیم کئے جس سے انہیں حج کے روحانی لمحات اور سعودی عرب میں اپنے آرام دہ قیام کے بارے میں بتانے کا موقع ملا اور اس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: المناک کار حادثہ میں سلمان اور شاہ رخ سمیت معروف یوٹیوبرز جاں بحق