(ویب ڈیسک)مائیکروبلاگنگ ایپ ایکس اب یوٹیوب کو ٹکر دے گا۔ ایکس میں بہت جلد پوسٹ کی جانے والی طویل ویڈیوز کو اسمارٹ ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایکس کی جانب سے یوٹیوب سے مقابلے کے لیے ایک ٹی وی ایپ متعارف کرائی جا رہی ہے۔مخصوص کمپنیوں کے ٹی وی ماڈلز میں یہ ایپ کام کرے گی جس کے ذریعے ایکس پر پوسٹ کی جانے والی طویل ویڈیوز براہ راست ٹیلی ویژن پر دیکھنا ممکن ہوگا۔
ضرورپڑھیں :’انسانیت کی بہتری کیلئے اے آئی حیایاتی ہتھیاروں کے استعمال کو روکا جائے گا‘
ایلون مسک نے بھی ایک ایکس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ٹی وی ایپ دیکھنے میں یوٹیوب سے ملتی جلتی ہوگی اور اس کے ذریعے ایلون مسک یوٹیوب سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔البتہ ایکس کی جانب سے فی الحال اس ایپ کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ ایکس کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین 2 گھنٹے طویل ویڈیو اس پلیٹ فارم پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ایلون مسک ایکس کو ویڈیو فرسٹ پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ کمپنی کی اشتہاری آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔