(24 نیوز)کراچی کی سینیٹ کی دو جنرل نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما دستبردار ہو گئے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کے وقار مہدی اور عاجز دھامرا سینیٹ کے ضمنی انتخاب سے دستبردارہو گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے جمیل احمد بھی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔
الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ سینیٹ کے ضمنی انتخاب پر پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ خان، محمد اسلم ابڑو امیدوار ہیں،سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں،الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ جمعرات 14 مارچ کو سندھ اسمبلی میں پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی کا کون کون رہنما گرفتار؟ جانیے